13 فروری 2015 - 17:28
عراق میں داعش کے سات خودکش بمبار ہلاک

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان سات داعش خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا جو ملک کے مغربی علاقوں میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنےکی کوشش کر رہے تھے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان سات داعش خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا جو ملک کے مغربی علاقوں میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنےکی کوشش کر رہے تھے- شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ انبار کے البغدادی شہر کے عین الاسد اڈے پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے ان سات خود کش بمباروں کو ہلاک کردیاجو دھماکاخیزبیلٹ پہن کر فوجی اڈے میں داخل ہونا چاہتے تھے- اس ذریعے نے بتایا کہ داعش سے وابستہ دہشت گرد ان خودکش بمباروں کی مدد کے لئے عین الاسد فوجی اڈے کو مارٹرگولوں اور کیتوشامیزائلوں سے نشانہ بنا رہے تھے -  یہ فوجی اڈہ  عراقی فوج کے قبضے میں ہے اور اس میں تین سو امریکی میرین، ٹریننر،  فوجی مشیر کی حیثیت سے تعینات ہيں- فلوجہ کے ایک ہسپتالی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اس اسپتال میں جمعے کو داعش کے سات جنگجؤوں کی لاشیں لائي گئی ہیں- درایں اثنا جنوبی فلوجہ سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پرعراقی فوج اور داعش کے درمیان ہونےوالی لڑائی میں زخمی ہونے والے گیارہ افراد کا بھی علاج ہو رہا ہے- داعش دہشت گردوں نے جمعرات کو بھی البغدادی کے علاقے پر حملہ کیا- بتایا جاتا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے اس حملے میں پولیس مراکز  اور سرکاری عمارت کوآگ لگا دی گئي - 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲